ایک ہی کک، بار بار…!

دنیا اکثر اُن لوگوں کی طرف دیکھتی ہے جو ہر روز کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایک نیا بزنس، ایک نئی اسکل، ایک نیا چینل۔ وہ سوچتے ہیں جتنا زیادہ کریں گے، اتنی زیادہ کامیابی ملے گی۔ مگر وقت کے عظیم لوگوں نے ہمیشہ کچھ اور سکھایا ہے۔

‏Bruce Lee کا وہ مشہور جملہ یاد رکھیں:

‏“I fear not the man who has practiced 10,000 kicks once, but I fear the man who has practiced one kick 10,000 times.”

یعنی جو شخص روز ایک نئی چیز کی مشق کرتا ہے، وہ بس مصروف ہوتا ہے، مگر جو ایک چیز کو بار بار دہراتا ہے، وہ ماہر بن جاتا ہے۔

بالکل یہی اصول کامیابی کا فارمولا ہے   “Five Ones”۔

کامیاب وہ ہوتا ہے جو:

  1. صرف ایک قسم کے کسٹمر پر فوکس کرتا ہے۔
  2. ایک ہی پروڈکٹ یا آفر بار بار بہتر بناتا ہے۔
  3. ایک ہی مارکیٹنگ چینل چنتا ہے اور اُس پر مہارت حاصل کرتا ہے۔
  4. ایک ہی سیلز سسٹم پر مہارت حاصل کرتا ہے۔
  5. اور پھر ایک سال تک اُسی پر جم کر لگا رہتا ہے۔

ایسے لوگ بے شمار چیزیں نہیں کرتے، وہ ایک ہی چیز کو اس کمال تک لے جاتے ہیں کہ پھر دنیا کے پاس کوئی دوسرا آپشن ہی نہیں ہوتا۔

یاد رکھیں: ہر روز نئی سمتوں میں بھاگنے والے تھک جاتے ہیں، لیکن ایک ہی سمت میں مسلسل چلنے والے منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔

اگر آپ بھی چاہیں تو اپنی کامیابی کے لیے ایک “کک” چُنیں… اور اُس کی 10,000 بار مشق کریں۔

پھر دیکھیے، دنیا کیسے بدلتی ہے۔

“آپ کی کامیابی تک، ہم ہیں آپ کے ساتھ!”

*-**-*